🌟 امام مہدی(عج)سب پر غالب رہیں گے
🌟 گذشتہ کلاس میں بیان کیا گیا تھا کہ آخری زمانے میں امام زمانہ (عج) حجت خدا ہیں اور نورو حق صرف آپ کے ساتھ ہے اور وہی شخص نور و حق و ہدایت تک پہونچ سکتا ہے جو آپ سے متصل ہیں۔ آج کی کلاس میں ایک اورخصوصیت کا ذکر کیا جارہا ہے؛ جس کو پیغمبراکرم(ص) نے خطبہ غدیر میں بیان فرمایا ہےکہ: 👇
*أَلا إِنَّهُ لاغالِبَ لَهُ وَلامَنْصورَ عَلَیْهِ؛ جان لو کہ ہمارا مہدی( عج) وہ ہے جس پر کوئی غالب نہیں آسکتا ہے اور کوئی اس کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔ *
⭕️ پیغمبراکرم(ص) کا یہ جملہ امام مہدی( عج) کی اہم صفت کو بیان فرما رہا ہے کہ آپ ظہور کے بعد تمام لوگوں اور تمام مخالفین کے مقابلے میں غالب اور کامیاب رہیں گے اور کوئی بھی آپ کے مقابلے میں جیت نہیں سکتا ہے۔
⭕️ گذشتہ کلاسوں میں اس سلسلے میں بیان کیا جاچکا ہے کہ امام مہدی( عج) کیسے ساری دنیا کے ظالموں اور ظالموں حکومتوں کے مقابلے میں کامیاب ہونگے اور سب پر غالب آجائیں گے اور کوئی آپ کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ لہذا یہاں تکرار نہیں کیا جارہا ہے لیکن بطور خلاصہ روایات کے مطابق امام زمان ( عج) بے مثال جسمانی قوت و طاقت کے حامل ہونگے۔ مومنین کے گروہ آپ کی خالصانہ نصرت و مدد کریں گے۔ امام کو غیبی امداد حاصل ہوگی۔ فرشتوں اور جنّات اور دشمنوں کے دلوں میں ڈر وخوف کے ذریعہ مدد کی جائے گی، اسی طرح دنیا کے جدید ترین اسلحے امام کے علم اور حربوں کے مقابلے میں ناکام ہوجائیں گے ۔ ان تمام چیزوں کی وجہ سے دشمنوں کا کوئی بھی حربہ امام کے مقابلے میں کارگر نہیں ہوگا اور امام سب کے مقابلےمیں کامیاب و کامران ہوجائیں گے۔
⭕️ قابل ذکر ہے کہ آخری زمانہ علم و ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بہت آگے نکل رہا ہے اور اس میں ترقی ہوتی جائے گی لہذا روایات کے مطابق خداوندعالم اپنے آخری رہبر و حجت کو بھی علم و ٹیکنالوجی کے اعتبار سے اتنے آگے ہونگے کہ ساری دنیا آپ کے مقابلے میں مغلوب ہوجائیں گے اور خودبخود اپنا سر جھکانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ جیسا کہ روایات میں آیا ہے کہ : امام مہدی عج کے زمانے تک علم و دانش میں صرف چار کلمے ترقی ہوگی لیکن ظہور کے بعد ۷۴ کلمے ترقی ہوجائے گی اور یہی چیز ان کی کامیابی کا ایک سبب ہوگا۔( مجلسی، محمدباقر، بحارالانوار، ج۴۲، ص۳۲۷)