*🌟 امام مہدی(عج) "رشید"اور "سدید" ہیں*
🌟 گذشتہ کلاس میں امام زمانہ (عج)کے بارے میں بیان ہواکہ آپ کی جانب سے "مُخبر" اور "مُشیّد" ہیں۔ آج کی کلاس میں آپ کی دوسری ۲خصوصیات یعنی "رشید" اور "سدید" کے بارے میں ذکر کیا جارہا ہے:
پیغمبراکرم(ص)نے ان دونوں خصوصیات کے بارے میں فرمایا کہ: 👇
أَلا إِنَّهُ الرَّشیدُ السَّدیدُ. جان لو کہ ہمارا مہدی (عج) بلند مرتبے والے اورثابت قدم ہونگے۔
⭕️ امام زمانہ (عج) کے لئے جو کہا گیا ہے کہ آپ "رشید"ہے یعنی آپ کی ذات بہت بلند مرتبہ والی ہے۔ اس لئے کہ "رشید" اسے کہا جاتا ہے جو عقلمند، سمجھدار، صحیح فیصلہ کرنے والا اور سعادمند ہو۔ جس کا راستہ اور طریقہ بالکل سیدھا ہو۔ امام مہدی (عج)چونکہ ذاتی طور پر خود معصوم ہیں لہذا دین و ہدایت کے سلسلے میں آپ کا جو بھی طریقہ ہوگا۔ آپ کے جو بھی اصول و قوانین ہونگے۔ اور آپ جو بھی برنامہ لائیں گے ، وہ سب کامل اور بہترین ہونگے اور ان کسی طرح کی خطا و غلطی نہیں ہوگی۔
⭕️ امام مہدی(عج) کی دوسری صفت جو بیان ہوئی ہے وہ "سدید" ہونا ہے۔ اس کا مطلب بھی مضبوطی رکھنا اور ثابت قدم ہونا ہےیعنی امام جس دین و شریعت یعنی اسلام کے پابند ہونگے وہ بالکل سیدھا اور مستقیم راستہ ہے۔ اسی طرح امام مہدی(عج) جس مقصد اور ہدف کے لیےقدم بڑھائیں گے اس میں مضبوط اور ثابت قدم رہیں گےاور اللہ تعالیٰ اس میں آپ کی مدد کرے گا جس کی وجہ سے آپ ہر کام اور ہر میدان میں کامیابی حاصل کریں گے، اس لیے کہ موجودہ زمانے میں قیامت تک صرف آپ ہی اللہ کی جانب سے معصوم رہبر اور راہنما ہیں اورآپ ہی کا راستہ سیدھا اور مستقیم ہے جیسا کہ پیغمبراکرم(ص) نے ایک حدیث میں فرمایا کہ:«انَّا صِرَاطُ اللهِ المُستَقِیمُ الَّذِی امَرَکُم بِاتِّبَاعِهِ ثُمَّ عَلِیٌّ مِن بَعدِی ثُمَّ وُلدِی مِن صُلبِهِ ائِمَّهُ یَهدُونَ الَی الحَقّ وَ بِهِ یَعدِلُون».ہم ہی اللہ کی جانب سے بتایاسیدھا راستہ ہیں جس کی پیروی کا تم سب کو حکم دیا گیا ہے۔ میرے بعد علی علیہ السلام اور ان کے بعد ان کی نسل سے آنے والے معصوم امام سیدھے راستے کے حامل ہونگے اور لوگوں کو حق کی جانب ہدایت کریں گے اور حق کے ساتھ عدالت و انصاف کریں گے۔