❇️ * امام زمانہ (عج) کے اوصاف و خصوصیات *♦️(چوتھا حصہ)
گذشتہ کلاس میں امام زمانہ (عج)کے مقام ہدایت کے سلسلے میں چند باتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ آج کی کلاس میں آپ کی ایک اور خصوصیت یعنی *"خاتم الائمہ"* ہونے کے حوالے سے چندباتوں کا ذکر کیا جارہا ہے۔ یہ خصوصیت آپ کے لیٔے ایک اہم مقام بھی ہے۔
* ✨ امام مہدی (عج)خاتم الائمہ ہیں ✨ *
♦️ نبی اکرم (ص)نے خطبہ غدیر میں فرمایا کہ: "أَلا إِنَّ خاتَمَ الْأَئِمَةِ مِنَّا الْقائِمَ الْمَهْدِی"۔ اے لوگوں جان لو کہ ہم میں سے جو مہدی(عج) قیام کرے گا وہ "خاتم الائمہ" ہوگا۔ خاتم کے معنی سلسلہ کو ختم کرنے والا ہے۔ الائمہ۔ امام کی جمع کو کہتے ہیں۔ اس لحاظ سے خاتم الائمہ کا مطلب امامت کے سلسلے کو ختم کرنے والا امام ہے۔
⭕️ جس طرح ہمارے پیغمبراکرم(ص) چونکہ پیغمبروں اور نبیوں میں آخری ہیں لہذا آپ کو "خاتم الانبیاء" اور "خاتم المرسلین" کہا جاتا ہے اسی طرح حضرت امام مہدی چونکہ امامت کے سلسلے میں آخری امام ہیں لہذا آپ کو "خاتم الائمہ" کے لقب سے یاد کیا گیا ہے۔
⭕️ امام مہدی (عج) کے آخری امام ہونے کے سلسلے میں بہت سی حدیثیں بھی بیان ہوئی ہیں۔ اور ان میں آپ کے آخری امام ہونے کی بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے۔ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص گیارہویں امام حضرت حسن عسکری (علیہ السلام) سے پہلے خاتم الائمہ ہونے کا دعوی کرتا ہے یا ہمارے بارہویں امام حضرت مہدی (عج) کے بعد امام ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ جھوٹا ہے۔
⭕️ امام مہدی (عج) کے لئے خاتم الائمه سے ملتا جلتا ایک لقب خاتم الاوصیاء بھی بیان کیا گیا ہے۔ یعنی پیغمبراکرم (ص) اور اماموں کے وصیوں (جانشینوں) میں آخری وصی اور جانشین۔ جیسا کہ اسی خطبہ غدیر میں پیغمبر(ص) نے جب لوگوں کو امام علی(ع) کی بیعت کا حکم دیا تھا تو امام مہدی (عج) کو پھر سے یاد فرمایا اور اس بار خاتم الاصیاء کے عنوان سے یاد فرمایا اور کہا کہ: "فَأُمِرْتُ أنْ آخُذَ الْبَیعَةَ مِنْکمْ وَالصَّفْقَةَ لَکمْ بِقَبُولِ ما جِئْتُ بِهِ عَنِ اللهِ (عزَّ وجلَّ) فی عَلِی امیر المؤمنین وَالأوْصِیاءِ مِنْ بَعْدِهِ الَّذینَ هُمْ مِنِّی وَمِنْهُ إمامَةٌ فیهِمْ قائِمَةٌ، خاتِمُها الْمَهْدی إِلی یوْمٍ یلْقَی اللهَ الَّذی یقَدِّرُ ویقْضی؛ اے لوگوں مجھے اللہ نے حکم دیا ہے کہ تم لوگوں سے جو میں نے علی (علیہ السلام) اور ان کے اوصیاء کے بارے بیان کیا ہے، اس بات کو قبول کرنے کا عہد و پیمان بیعت لے لوں۔ یہ امام سب ہم میں سے ہیں اور امامت انہیں لوگوں کے درمیان ہمیشہ رہے گی اور اس سلسلے کا خاتم (آخری امام) مھدی(عج) ہوگا۔ اور وہ جب تک خدا چاہے گا (قیامت تک) لوگوں کا پیشوا اور امام رہے گا۔